وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو ریکارڈ 4 ماہ کی مدت میں مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے کہا کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ڈھائی ہزار مزدوروں کو لندن کی سیر کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت کا انتظار کریں گے جب بھارت کو شکست دیں گے، وزیر اعظم کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں محسن نقوی ان کو لندن لے جاتے ہیں لہٰذا وہ اسٹیڈیم کی تعمیر وقت سے پہلے مکمل کرلینے والی محنت کشوں کی ٹیم کو بھی لندن گھمانے لے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی اور خواہ کنٹریکٹرز ہوں یا مزدور ان سب نے محسن نقوی کی سرپرستی میں ٹیم ورک کے ذریعے محض 117 دنوں میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

مزدوروں کا شبانہ روز کام اور گھر کا منہ نہ دیکھنا

اس موقعے پر چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ تھا کہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل مکمل ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تعمیر میں 2500 کے قریب مزدوروں نے حصہ لیا اور کئی مزدور تو 3 مہینے تک گھر تک نہیں گئے اور مسلسل 16، 16 گھنٹے تک کام کرتے رہے۔

میں تو اب محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں، شہباز شریف

وزیراعظم نے اس حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈبلیو ایف او کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’شہباز اسپیڈ‘ اب ماضی کی بات ہے، اب میں ’محسن اسپیڈ‘ کی بات کرتا ہوں۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین پی سی بی اور سینیئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی مزدور اور لندن کی سیر قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم اور محنت کش وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی مزدور اور لندن کی سیر قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم اور محنت کش وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کی اسٹیڈیم کی تعمیر شہباز شریف محسن نقوی کہا کہ

پڑھیں:

نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی خوفنا ک آگ بھڑک اٹھی، یروشلم اور تل ابیب ہائی الرٹ، ہنگامی انخلا کے احکامات جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب
  • 67 ہزار عازمین حج کا معاملہ حل کرنے کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، وزیراعظم
  • حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
  • نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب  
  • سرنگ دھماکا؛ وزیرداخلہ کا بلوچستان میں 4 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل