امیر جماعت اسلامی کراچی کا تین روزہ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام رنگا رنگ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح محمود غزنوی پارک یوسی 8 میں کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے
چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد ،وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ، روسی قو نصلیٹ کے جنرل اینڈریو شیروف، اسلامک ریبلک آف ایران کے ایرانی قونصلیٹ کے ڈپٹی جنرل وحید اصغری ،ایس پی گلشن اقبال اقبال احمد میمن سمیت دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ پارک کا افتتاح کیا۔
.
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ ہمیں بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ جو کہ بہترین شاہراہ تھی وہ تباہ حال ہے شہر کراچی کو کنکریٹ کردیا گیا ہے جسے ماحولیاتی طور پر پرسکون کرنے کیلئے شجرکاری مہمات چلا رہے ہیں اب روڈ سائیڈ جنگل کا آغاز کیا ہے، 10 ہزار سے زایددرخت لگائے ہیں ، کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو لوگ اسپتالوں سے دور ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگلا ٹارکٹ سڑکوں کی بحالی ہے ،ہم یقین دلاتے ہیں کہ کراچی کے عوام کا دیا ہوا ٹیکس آپ پر ہی خرچ ہوگا ابھی بہت سے شعبے ہمارے اختیار میں نہیں ، نکاسی آب کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے مگر یہ حکومت وقت 16برس سے براجمان ہونے کے باوجود حل کرنے میں ناکام ہے۔ منعم ظفر خان کاکہنا تھاکہ ٹاؤنز کو اختیار دیں اور پاور کو نچلی سطح پر منتقل کریں تو ہم سب کچھ کرکے دکھائیں گے، ہم اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، ہمیں بھی وسائل کا سامنا ہے لیکن ہم عوام کی خدمت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا بہت پرانا تعلق تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کا قاضی حسین احمد صاحب سے بھی ذاتی تعلق تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، چیزیں طے کرنا پڑیں گی، آئین و قانون کو سامنے رکھنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو آئین کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہوگا، بیٹھ کر طے کرنا ہوگا ملک نے ایسے ہی چلنا ہے یا بہتری کی طرف جانا ہے۔