امریکا: دوران سماعت مقتول کے رشتے دار ملزم پر پل پڑے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں دوران سماعت مقتول کے رشتے دار قتل کے ملزم پر پل پڑے۔ رشتے داروں نے ملزم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، جب کہ کرسیوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے کمرہ عدالت اکھاڑا بن گیا۔ عدالت میں موجود پولیس اہلکار نے ملزم کو مقتول کے رشتے داروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش اور پھر ٹیزر گن نکال کر ملزم کو مزید حملے سے بچایا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد عدالت کا وقار پامال کرنے کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔