زرداری کی صدر شی کے ظہرانے، ایشیئن ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ہاربن سن آئی لینڈ گیسٹ ہاؤس میں ہوا۔ صدر شی جن پنگ نے 9 ویں ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 ویں ایشیین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں شرکت
پڑھیں:
شرجیل انعام میمن کی صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے ہمیشہ اپنے بدترین مخالفین کے ساتھ بھی مفاہمت کی پالیسی اپنائی، آصف زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔شرجیل میمن نے کہاکہ 11 سال قید کاٹنے کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، آج پاکستان کو ایسی ہی بصیرت رکھنے والی بردبار قیادت کی ضرورت ہے، جو انتقام کی بجائے مفاہمت اور اقتدار کی بجائے جمہوریت کو ترجیح دیتی ہو۔