جنرل عاصم سے بنگلادیش ومالدیپ کے فوجی عہدیداران کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن اورمالدیپ مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) میجر جنرل ابراہیم حلمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لییے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خاص طور پر ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز “امن 2025” اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے فروغ میں پاک افواج کے کردار کو بھی سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن ’سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔
علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC مڈغاسکر اور UKMTO دبئی میری ٹائم کمیونٹی کے ساتھ تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر عمان اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر انڈین اوشین بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے میں مدد کر رہے ہیں۔