دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فرد کو نوکری دینے کی سہولت ختم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
دوران سروس انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں بدستور جاری رہیں گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہدا جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثا پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق سپر یم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔