لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت داخلہ، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر بڑا حملہ ہے، اور آئین میں دیئے گئے تحفظ کیخلاف ہے۔ یہ افراد کو فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ2025 کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، سیکرٹری پاکستان یونین آف جرنلسٹس رانا عظیم سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت داخلہ، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر بڑا حملہ ہے، اور آئین میں دیئے گئے تحفظ کیخلاف ہے۔ یہ افراد کو فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم کرتا ہے۔ استدعا ہے کہ اس قانون میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواست میں گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کی گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازمی قرار
لاہور:پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کی گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازمی قرار دیدی گئی، پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ترمیمی بل 2025ء منظور کیا جس پر آج گورنر نے دستخط کردیے اور یہ ایکٹ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کی پنجاب اسمبلی نے منظوری دی، ترمیمی بل کے تحت مختلف ایکٹ اور آرڈیننسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پنجاب کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازم قرار دیدی گئی ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی بورڈ میں تین ایم پی ایز، جن میں کم از کم ایک خاتون رکن شامل ہوگی، ایم پی ایز کی نامزدگی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کریں گے، تمام ترمیم شدہ ایکٹ میں بورڈز میں ایم پی ایز کی شمولیت کو قانونی حیثیت دی گئی ہے، بعض اداروں میں خواتین ایم پی ایز کی تعداد ’’ایک‘‘ سے بڑھا کر ’’تین‘‘ کر دی گئی۔
بل کے مطابق یونیورسٹی آف پنجاب، ایگری کلچر فیصل آباد، یو ای ٹی لاہور ایکٹ میں ترمیم کردی گئی ہے۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یو ای ٹی ٹیکسلا ایکٹ میں ترمیم منظور ہوگئی ہے۔
ایریڈ ایگری کلچر راولپنڈی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے قوانین میں ترامیم منظور ہوگئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کنیرڈ کالج، یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ایکٹ میں ترمیم منظور ہوگئی۔
نجی اداروں جیسے گلوبل انسٹی ٹیوٹ، قرشی یونیورسٹی، ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ایکٹ میں بھی تبدیلیاں کردی گئی ہے۔ ترمیمی بل فوری نافذ العمل ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں میں اس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے