Nawaiwaqt:
2025-07-25@01:41:03 GMT
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نےکرائے بڑھا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ملتان سے لاہور میانوالی جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 100روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ 3بار ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہم نے کرایوں میں اضافہ کیا، کرائے بڑھنے سے سواری نہیں آرہی،ہمارا اپنا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ کرائے بڑھا لیتے ہیں،جب ڈیزل سستا ہوتا ہے تو کرائے کم نہیں کیے جاتے ،حکومت کو چاہیے مہنگائی پر قابو پائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) سالوں بعد کراچی الیکٹرک(کے الیکٹرک)نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور سوا اب روپے جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور دو قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9.142 ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے اور کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کو بر وقت بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی تنبیہہ جاری کر دی ہے۔