Express News:
2025-09-22@02:19:28 GMT

دہلی الیکشن: بی جے پی 27 سال بعد بھاری اکثریت سے کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

نیو دہلی:

دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔

بی جے پی نے 70 میں سے 47 سے زائد نشستیں جیت کر دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی ہے۔ الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا جبکہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔  

انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.

42 فیصد رہا، جو 2020 کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

دہلی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جو صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی، راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔

2015 سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بڑے چہرے بھی شکست کھاگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے۔  وہیں سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو بھی جنگ پورہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، عام آدمی پارٹی کے کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اپنی نشستیں ہار گئے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

بھارت میں بیٹی کو بوجھ سمجھنے کی روایت ایک اور معصوم پر بھاری

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور میں زندہ دفن کی گئی 20 دن کی نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ نازک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

یہ دلخراش واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چرواہے نے بکریاں چَراتے ہوئے زمین کے نیچے سے رونے کی مدہم آواز سنی۔ قریب جانے پر اس نے مٹی میں سے ایک ننھا ہاتھ باہر نکلا دیکھا۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس پہنچی اور بچی کو مٹی سے نکالا۔

بچی کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر راجیش کمار کے مطابق جب بچی کو لایا گیا تو وہ مٹی سے لتھڑی ہوئی تھی، اس کے منہ اور ناک میں مٹی بھری تھی اور سانس لینے میں دشواری تھی۔ جسم پر کیڑوں اور کسی جانور کے کاٹنے کے نشانات بھی تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق ابتدا میں معمولی بہتری آئی، لیکن بعد ازاں بچی کی حالت بگڑ گئی اور انفیکشن ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالات تشویشناک ہیں، لیکن ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ بچی کی جان بچائی جا سکے۔

پولیس کے مطابق اب تک بچی کے والدین یا ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔ بچی کو چائلڈ ہیلپ لائن کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 لاوارث بچوں کا سہارا بننے والی ٹنڈو محمد خان کی مدر ٹریسا کون ہے؟

بھارت میں نومولود بچیوں کو زندہ دفن کرنے یا چھوڑ دینے کے واقعات کوئی نئے نہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ بیٹے کی خواہش اور بیٹی کو بوجھ سمجھنے کا رویہ ہے، جو ملک میں بگڑے ہوئے جنس کے تناسب (Gender Ratio) کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت نومولود دفن

متعلقہ مضامین

  • حماس ناقابل شکست ہی نہیں گوریلا جنگ میں کامیاب بھی ہے، نیویارک ٹائمز
  • بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار
  • دہلی ہائی کورٹ: عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • نئی دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
  • سعودی عرب کی یمن کے لیے بھاری مالی امداد
  • دہلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر "ووٹ چوری" کو لیکر الیکشن کمیشن نے حقائق دبائے، سوربھ بھاردواج
  • پنجاب مودی کے ہندوتوا کو مسترد کرنے کی قیمت چکا رہا ہے؟
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت:تاریخی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • بھارت میں بیٹی کو بوجھ سمجھنے کی روایت ایک اور معصوم پر بھاری
  • گولڈ بلین کیا ہے اور اسکی حکمرانی کو کیا خطرہ درپیش ہے؟