چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪، نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔
فی الحال جائیداد پر CGT، CVT، ایڈوانس ٹیکس اور 7E ٹیکسز عائد ہیں، ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20٪ ٹیکس، 2.5 کروڑ سے زائد جائیدادوں پر لاگو ہیں۔