نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔
اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ لوکی فرگوسن کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، لوکی فرگوسن کے اسکین کی رپورٹس دیکھ کر ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔