محکمہ موسمیات نےموسم کےحوالے سے خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔
پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔
گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت سے مایوسی؟ کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی، ویڈیوز وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔