قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی اور میئر کراچی مرتضی وہاب کے درمیان ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ واقعی محسن اسپیڈ کرکٹ میں نظر آ رہی ہے۔ویل ڈن محسن نقوی صاحب۔ انتہائی شاندار معیاری قذافی اسٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔
مرتضی وہاب نے قذافی سٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پر بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ 10 اکتوبر سے 7 فروری تک کے کٹھن اور پیچیدہ کام کا خوبصورت اور یادگار اختتام ہوا۔اس سفر میں میرے شانہ بشانہ چلنے والے ہر شخص کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی میئر کراچی مرتضی وہاب قذافی اسٹیڈیم مرتضی وہاب نے
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔
میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔