کراچی:

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی  معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی زیر گردش اطلاعات درست نہیں ہیں،گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سےوفاقی حکومت میں کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نیا گورنر نامزد کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے ہیں وہ اپنے عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے، ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی ہے اور وفاقی حکومت نے موجودہ گورنر سندھ کی تقرری ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے مشاورت سے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان میں آئندہ بھی تمام امور پر ورکنگ ریلیشن شپ کی پالیسی برقرار رہے گی، مستقبل میں حکومتی سطح سمیت تمام امور پر فیصلے دونوں جماعتوں میں مشاورت سے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ گورنر سندھ گورنر سندھ کی وفاقی حکومت مسلم لیگ

پڑھیں:

مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی

مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

رہنما پی پی پی حسن مرتضی نے کہا کہ پی پی- 52کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیں۔حسن مرتضی نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد کسی سے چارج لے کر بھی پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی، سرکاری افسران کسی فرد واحد کے بجائے ریاست کی ملازمت کریں، پیپلز پارٹی اس پر احتجاج اور الیکشن کمشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں تو یہ بوکھلا اٹھے ہیں، جب انتخابی میدان لگے گا تو پھر یہ لوگ کیا کریں گے۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ الیکشن کمشن ضمنی الیکشن والے حلقوں میں اپنی رٹ قائم کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی تحقیقات ضروری،مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے،وزیر داخلہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی
  • پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بغداد عبد المطلب العلوی کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بغداد عبدالمطلب علاوی کی ملاقات
  • ‎اسلام آباد میں سفارتی محاذ گرم ، دفتر خارجہ میں ہنگامی بیٹھک‎ ،پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول غیر ملکی سفیروں کے سامنے کھول دیا
  • کیا بھارت حملے کی تیاری کررہا ہے؟ میجر گورو آریہ کا ذومعنی ٹوئیٹ، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
  • فطری اور غیر فطری سیاسی اتحاد
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم