ڈیرہ اسماعیل اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
ڈیرہ اسماعیل اور شمالی وزیرستان میں دوعلیٰحدہ علیٰحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک
پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔
پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا، گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔