روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کٹک کے میدان میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 304 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ اننگز کی 33 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
آؤٹ آف فارم بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلش بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے اپنے کیریئر کی 32 ویں سینچری اسکور کر لی ہے۔ یہ ان کے ایک روزہ میچز کے کیریئر کی دوسری تیز ترین سینچری ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔
روہت شرما بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی سینچریاں بنانے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 49 سینچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ ان سے آگے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 100 بین الاقوامی سینچریاں، جبکہ ویرات کوہلی نے 81 بین الاقوامی سینچریاں بنا رکھی ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف کٹک میں اپنے کیریئر کی 32ویں سنچری بنائی۔ روہت کی اننگ میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔ یہ مجموعی طور پر ان کی 49 ویں بین الاقوامی سینچری تھی۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) February 9, 2025
روہت شرما نے آخری سینچری کب بنائی؟بھارتی کپتان نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز 487 دن بعد سینچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی فارمیٹ میں ان کی یہ 338 دن بعد سینچری ہے۔ انہوں نے 2023 کے ورلڈ کپ میں 11 اکتوبر 2023 کو افغانستان کے خلاف آخری سینچری اسکور کی تھی۔
روہت شرما نے اپنے کیریئر کی دوسری تیز ترین ون ڈے سینچری بنائیروہت شرما نے 2023 میں افغانستان کے خلاف اپنے کیریئر کی تیز ترین ون ڈے سنچری بنائی۔ انہوں نے دہلی میں 63 گیندوں میں اپنی سینچری مکمل کی تھی ۔ آج انہوں نے کٹک میں انگلینڈ کے خلاف 76 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ روہت کی تیسری تیز ترین سنچری بھی انگلینڈ کے خلاف ہے جب انہوں نے 2018 میں 82 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔
واضح رہے کہ اپنی خراب فارم کی وجہ سے روہت شرما کو بھارتی میڈیا اور شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا تھا اور شائقین انہیں ٹیم پر بوجھ قرار دے رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی سینچری اپنے کیریئر کی روہت شرما نے انہوں نے تیز ترین
پڑھیں:
بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کرنے کے بعد نیا ’ڈس لائک‘فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے فیڈ اور مواد کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اُن پوسٹس کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جنہیں وہ اپنی فیڈ میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کا الگورتھم صارفین کی ترجیحات کو سمجھنے اور متعلقہ مواد کو سامنے لانے میں مدد حاصل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟
بلو اسکائی نے واضح کیا کہ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔
’ڈس لائک‘ کے ساتھ ساتھ بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے ’سوشل نیبرہڈز‘، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کررہا ہے۔ ’سوشل نیبرہڈز‘ کے تحت اُن صارفین کی پوسٹس کو ترجیح دی جائے گی جو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تعامل رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟
مزید برآں پلیٹ فارم اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی اور اُنہیں نیچے دکھانے کے لیے اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلیو اسکائی ڈس لائیک فیچر سوشل میڈیا