پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں میٹ اینڈ گریٹ پروگرام ۔ ایجوکیٹر مسز سمینہ ناصر کی خدمات کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 فروری2025ء) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی تعلیمی برادری کو یکجا کرنے اور نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
تقریب میں بطور ایجوکیٹر مسز سمینہ ناصر کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی ایوارڈ اور فلاور بُکے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستانی اسکولوں کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
اس اہم تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے عبدالعزیز (ایجوکیشنسٹ)، شمائلہ احمد (پرنسپل، پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی، دبئی)، مسز شاہین نصیر سعدی (پرنسپل، العمال انگلش ہائی اسکول، شارجہ) قائد الرحمٰن، صائمہ نقوی، یاسمین کنول، نبراس سہیل، مجیدہ خانم، شہناز خانم، فرزانہ منصور، سعدیہ نعیم (پاکستانی اسکول، شارجہ) شاہینہ منور (پاکستانی اسکول)۔
ان تمام معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسز سمینہ ناصر کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی اور شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے پاکستانی تعلیمی برادری کے فروغ اور قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ
پڑھیں:
عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیراجبکہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔
ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ بھی معاشی استحکام کی توثیق ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں