ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
گیس کی بندش سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی،ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی ہوگئی۔ ایل پی جی 290 روپے سے کم ہوکر 250 سے 260 روپے فی کلو پر آگئی ہے جس پرشہری بہت خوش ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت عوام کو دیگر چیزوں میں بھی ریلیف دے ،رمضان سے قبل گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔
اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔