پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، قافلے میں اشیائے خورو نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، قافلے کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خور و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں بحفاظت پہنچ چکی ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق کانوائے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، ضلع ہنگو میں گزشتہ ایک ماہ سے 20 سے زاید پیٹرول، ڈیزل ٹینکرز اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔