کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ اور اس وقت کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کو اب چارج پارکنگ کے 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔
اور جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث 35 منٹ تک روکنا پڑا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پارکنگ سائٹس
پڑھیں:
عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے 30 مئی 2025 تک تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے ماہ کے اختتام پر گھریلو بجٹ میں توازن رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔
محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بروقت مکمل ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا