پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں ڈبل شفٹ شروع کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ڈی جی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان زیرسماعت کیسز کے خاتمے کیلئے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیسز کو نمٹانے کیلئے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں ڈبل شفٹ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان زیرسماعت کیسز کے خاتمے کیلئے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام جوڈیشل افسران جو ایکسٹرا شفٹس میں کام کرنا چاہتے ہیں، اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جلد اپنی رپورٹس جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی مختلف عدالتوں میں لاکھوں کی تعداد میں کیسز زیرالتواء ہیں، ججز کی کمی کیساتھ ساتھ دیگر مسائل کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔