08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں سے بچتا ہوا پاکستان جو اتحادی حکومت نے وفاق اور بالخصوص پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پسماندہ علاقوں سے جدید تر علاقوں تک بلا تفریق ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے تعلیم ،طب ، صحت، مواصلات زراعت، انجینرنگ انفارمیشن اور ڈیجٹل ٹیکنالوجی سے ہر سرکاری دفتر کو مربوط کر دیا ہے۔ خواتین اور نوجوان طالبات کے لئے بہت سے منصوبے شروع کیئے ہیں ۔ تحریک انصاف جس کی خواہش تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے اب کہتے ہیں ۔ ہاۓ اللہ بچ گیا پاکستان ،الحمد اللہ دشمن کےتمام تر گھٹیا نعرے اور ناپاک ارادے خاک میں جا ملے گئے۔ اب جس نے رونا ہے رولیں۔اب ملک کی سمت اور منزل کا تعین ہو چکا ہے خوشحالی ہر گھر دستک دے رہی ہے۔ روزگار عام ہو رہا ہے۔ مہنگائی پر قابو پایا جا چکا ھے اب ھر طرف جیوے جیوے پاکستان کی صدا اور استحکام پاکستان کے نعرے لگ رھے ھیں۔ اسلیئے8 فروری یوم تشکر منایا ھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہوا پاکستان
پڑھیں:
تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔
اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آرٹیکلز17، 32 اور140 اے آئین پاکستان سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور شیڈول لازم واضح کیا جائے۔
اعجاز شفیع نے درخواست مزید کہا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے، متنازع شقوں پر عمل درآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔