فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی تک توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی 2025 تک توسیع کردی۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ترجمان کے مطابق فیفا کی جانب سے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سعود عظیم ہاشمی کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
سعود عظیم ہاشمی 16 فروری کو ہارون ملک کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بطور ارکان کمیٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نارملائزیشن کمیٹی
پڑھیں:
اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
— فائل فوٹولاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کی 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان کو جلانے کے مقدمے میں جبکہ اعظم خان سواتی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسد عمر اور اعظم خان سواتی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔
اسد عمر نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا ایسے میں وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔