بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، علیمہ خان - فوٹو: فائل
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور انہی ججز کے سامنے کروں گا۔
یہ بھی پڑھیے عمران خان نے آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط بھی لکھ دیا آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست: وکیل کی تصدیقانکے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، چیف جسٹس پاکستان رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کریں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔
ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی علیمہ خان نے کہا ہے خان کا
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔