بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سےکہا ہے فیصلہ کریں رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا نہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججز کا تقرر ہونا تھا، جو پانچ مختلف ہائی کورٹس کے سینئر ججز میں سے لیے جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور اس معاملے پر کارروائی چند دنوں کے لیے روکنے کی استدعا کی گئی ہے اسے مانا جائے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےمتعدد سیاسی رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق سے فون پرگفتگوہوئی، سہیل آفریدی کی امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سےصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لےکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔