ترکیہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ترک حکام کے مطابق صدر رجب طیب اردوان پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔صدر رجب طیب اردگان 12 فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، ترک صدر، صدر زرداری وزیر اعظم اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گےترکیے کے کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فریہتین آلتن نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان تینوں ممالک کے سربراہان کی دعوت پر 10 سے 13 فروری کے دوران مذکورہ تینوں ممالک کا دورہ کریں گے۔فریہتین آلتن نے کہا کہ ترک صدر دورے کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اہم منصوبوں کے ذریعے تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ترک عہدیدار نے بتایا کہ اردوان ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان میں اعلی سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو طرفہ تعلقات کے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں اور صدر اردوان میزبان ممالک کے کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر رجب طیب اردوان کا دورہ کریں گے
پڑھیں:
استنبول یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا
ترکیہ کا شہر استنبول زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔
فلک بوس عمارتیں زلزلے کی شدت کے باعث ہلنے لگیں اور شہری خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔
شہریوں نے عمارتوں سے نکل کر کھلے میدانوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پناہ لے رکھی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 19 ہزار سے تجاوز کرگئیں
زلزلے کے جھٹکے لگاتار ایک سے زائد بار محسوس کیے گئے تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
چند پرانی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ترکیہ کے شہر استنبول کے علاوہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترکیہ میں آنے والے زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 16 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔