ریاض، میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش ’لیپ‘ کا دوسرا دن کیسا رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش ’لیپ‘ 2025 کا دوسرا دن مزید جوش، جدت اور حیران کن انکشافات سے بھرپور رہا۔ جہاں پہلے دن عالمی ٹیکنالوجی ماہرین نے مستقبل کی راہیں متعین کیں، وہیں آج ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، بائیوٹیک، اسپیس ٹیک اور اسمارٹ سٹیز کے میدان میں انقلابی پیشرفت متعارف کروائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں لیپ 2025 کا آغاز، دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت
جدید ترین روبوٹس، خودکار گاڑیاں اور ذہانت سے بھرپور سافٹ ویئرز ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اسٹارٹ اپ زون میں نوجوان کاروباریوں نے اپنی اختراعات پیش کیں، جبکہ سرمایہ کاروں اور انٹرپرینیورز کے درمیان نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئیں۔
سعودی وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے عزم کو مزید تقویت ملی، ریاض اب محض مشرق وسطیٰ کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی قیادت سنبھالنے والا مرکز بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز
یاد رہے کہ سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز گزشتہ روز شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1800 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
پاکستانی پویلین کا افتتاح وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا، پاکستان سے 80 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا، بائیوٹیک، اور بلیک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ دنیا کے نامور ماہرین ان شعبوں میں ہونے والی پیشرفت اور ان کے اثرات پر گفتگو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘
اس کے علاوہ لیپ 2025 میں مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ٹیکنالوجی نمائش سعودی عرب شزا فاطمہ خواجہ لیپ مصنوعی ذہانت،.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیکنالوجی نمائش شزا فاطمہ خواجہ لیپ مصنوعی ذہانت آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش
پڑھیں:
چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 26 جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے کھلے پن، جامعیت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اور مسابقت کے ساتھ محاذ آرائی کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ذہانت کے فوائد بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
***