اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرتےہوئے  ٹیلیفونک پر رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا اور نیتن یاہو کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز سنگین مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشترکہ   اجلاس  بلانے کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب دونوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم  کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اشتعال انگیز کے لیے

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید: صدر 
  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات