ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی:موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔