اسلام ٹائمز: استعمار کی ترقی یافتہ شکل میں مذہب، عقائد، کلچر، تہذیب و تمدن، تعلیم و تربیت اور لوگوں کے نظریات اصلی ٹارگٹ تھے، جن تک پہنچنے کیلئے انکا بنیادی سہارا میڈیا تھا۔ آج کا میڈیا؛ پرنٹ، الیکٹرانک ہو یا سوشل(میڈیا یہ سب) ترقی یافتہ استعمار کی خدمت میں سرگرم ہیں۔ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت ایک طرف اور خطہ کی متنازع آئینی اور سیاسی حیثیت دوسری طرف، اس بات کا سبب بنی کہ عرصہ دراز سے عالمی طاقتوں کی نظریں اس علاقہ پر مرکوز ہوں۔ یہ علاقہ قدیم نوآبادیات کی زد میں تو پہلے سے ہی رہا ہے، لیکن استعمار نو کے بعد اب استعمار کی ترقی یافتہ شکل بھی اپنی پوری تیاری کیساتھ یہاں مصروف عمل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے بعد اس علاقہ کی اہمیت دوچنداں ہوگئی ہے۔ تحریر: عارف بلتستانی
arifbaltistani125@gmail.

com

استعمار کے نام، اقسام اور کام سے تو سب آشنا ہی ہوں گے۔ اگر آشنا نہیں ہیں تو آئیے گلگت بلتستان پر ایک نظر ڈالیئے۔ استعمار کی تینوں اقسام (استعمار قدیم، استعمار جدید، استعمار نامرئی) ایک ہی وقت میں مصروف عمل ہیں۔ جی بی وزراء کا امریکی دورے پر سیاسی معاہدہ ہو یا لینڈ ریفام ایکٹ، علمی و تحقیقی اداروں میں کلچر شو ہو یا ریسرچ ٹریکنگ کے نام سے دو دو ہفتے یونیورسٹی کی جوان لڑکیوں اور لڑکوں کا پہاڑوں اور جنگلوں کے راستوں پر پیدل سفر ہو۔ جوانوں کی ٹک ٹاک پر شعبدہ بازیاں ہوں یا حکومت کی ناکام تعلیمی پالیسی ہو۔ جنسی بے راہ روی ہو یا لواط و ریپ جیسے ہر عمل پر مصلحت آمیز صلح ہو۔ اگر مہذب قوم ہو تو افراط و تفریط کے اس طور و طریقے اور حرمت شکنی پر سوال تو اٹھے گا اور اٹھنا بھی چاہیئے۔ آخر ایسا کیوں اور کس کی ایما پر؟ ان تمام کے پس پردہ آیا استعماری طاقتوں کا ہاتھ ہے۔؟ 

خیر مختصر یہ کہ بلتستان میں استعمار اور ان کے کاموں پر کچھ کالم کا مطالعہ کر رہا تھا۔ برادر ذاکر حسین میر نے بہترین انداز میں اس پر قلم اٹھایا ہے۔ کوشش کی ہے کہ اس کو مختصراً آپ قارئین کی خدمت میں پیش کروں۔ موصوف نے استعمار کی تاریخ اور اس کی اقسام کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "استعمار کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ قدیم استعمار یا کلاسیک استعمار کا آغاز سولہویں صدی میں دور رنسانس کے بعد شروع ہوا ہے۔ یہ مدت جو 400 سال پر مشتمل تھی، اس کے دوران استعماری قوتیں ڈائریکٹ فوجی مداخلت کے ذریعے کمزور اور پسماندہ اقوام اور ملل پر مسلط رہی ہیں۔ اس طریقہ کار کی سب بڑی خامی یہ تھی کہ ایک طرف اس کے ساتھ سنگین فوجی اور جنگی اخراجات تھے، جبکہ دوسری طرف ان کے خلاف لوکل مزاحمتی تحریکیں ایک غیر متوقع چیلنج کے طور پر سامنے آتی تھیں۔ یہی وجہ بنی کہ استعمار قدیم نے اپنے طریقہ کار پر نظرثانی کی اور نیو کلونائزیشن یا جدید استعمار کے روپ میں ظاہر ہوا۔

جنگ عظیم دوم کا خاتمہ اور ساتھ ہی دو طاقتوں امریکہ و روس کا ابھرنا اور یورپی طاقتوں کا انحطاط استعمار جدید کے وجود میں آنے کے اصلی اسباب ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آنے والی اس بڑی تبدیلی نے یورپی ممالک کے روابط کو ان کی کالونیز کے ساتھ یا تو کمزور یا پھر سرے سے ختم کر دیا تھا۔ استعمار کے خلاف اٹھنے والی مزاحمتی تحریکیوں نے سامراج کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ استعمار جدید نے زمینوں پر قبضہ جمانے کی پالیسی چھوڑ کر ملکوں کی سیاست اور حکمرانوں کو اپنا تابع بنانا شروع کیا، باہر سے جنگ مسلط کرنے کی جگہ ملکوں کو داخلی جنگوں میں دھکیل دیا، علی الاعلان مداخلت چھوڑ کر مختلف ایجنسیز کا جال بچھا دیا اور سول وار کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف ملکوں میں تربیت یافتہ عسکری و غیر عسکری گروپ تشکیل دیئے، لیکن اس کے نتایج بھی استعمار قدیم سے چنداں مختلف نہ تھے۔

وہی اخراجات جنہیں استعمار قدیم جنگوں میں خرچ کرتے تھے، استعمار جدید کو سول وارز میں خرچ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ مقامی مزاحمتی تحریکوں کا مسئلہ جوں کا توں باقی رہا بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ صورت اختیار کر گیا۔ یوں نیو استعمار نے دوبارہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا استعمار کی ایک ترقی یافتہ شکل اختیار کرگیا۔ استعمار کی ترقی یافتہ شکل کا پورا دھیان لوکل مزاحمتی تحریکوں کو دبانا اور ان کی جگہ ایسے گروہوں کو وجود میں لانا تھا، جو استعمار کو ایک انسان دوست، ترقی پسند، دلسوز اور تمام مسائل کے لئے مشکل کشا کے طور پیش کریں۔ اس طرح ترقی یافتہ استعمار کی پالیسی "تھوڑا  دو اور بہت کچھ لو" کی بنیاد پر آگے بڑھنے لگی، تاکہ لوکل اینٹی استعمار نہ صرف مخالفت چھوڑ دیں، بلکہ ہر سطح پر ان کا دفاع بھی کریں۔

استعمار کی ترقی یافتہ شکل میں مذہب، عقائد، کلچر، تہذیب و تمدن، تعلیم و تربیت اور لوگوں کے نظریات اصلی ٹارگٹ تھے، جن تک پہنچنے کے لئے ان کا بنیادی سہارا میڈیا تھا۔ آج کا میڈیا؛ پرنٹ، الیکٹرانک ہو یا سوشل(میڈیا یہ سب) ترقی یافتہ استعمار کی خدمت میں سرگرم ہیں۔ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت ایک طرف اور خطہ کی متنازع آئینی اور سیاسی حیثیت دوسری طرف، اس بات کا سبب بنی کہ عرصہ دراز سے عالمی طاقتوں کی نظریں اس علاقہ پر مرکوز ہوں۔ یہ علاقہ قدیم نوآبادیات کی زد میں تو پہلے سے ہی رہا ہے، لیکن استعمار نو کے بعد اب استعمار کی ترقی یافتہ شکل بھی اپنی پوری تیاری کے ساتھ یہاں مصروف عمل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے بعد اس علاقہ کی اہمیت دوچنداں ہوگئی ہے۔"

برادر ذاکر حسین میر نے بہترین طریقے سے استعمار کی قسموں پر قلم اٹھایا ہے۔ یہ خود اس بات پر دلیل ہے کہ بلتستان کے باشعور جوان اس طرف بھی نظر رکھتے ہیں۔ اپنے قلم کو نئی نسل کو شعور کی طرف لانے کے لئے حرکت میں لا رہا ہے۔ جو لوگ استعمار کے چال چلن کو ترقی و تعمیر کا نام دیتے ہیں، ان کے لئے لمحہ فکر ہے کہ مفادات کی خاطر قوم و ملت کے مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں، یا اپنے فکری آقا کی نامرئی ایما پر چل رہے ہیں۔؟ آیا ہر قلم کار جس صنف اور طبقے سے بھی تعلق رکھتے ہوں، وہ اس طرح لوگوں کے علم و شعور اور آگہی میں اضافہ کرکے بیدار کرنے کے لئے قلم کو حرکت دیں گے۔؟ آیا قومی میراث، قومی ثقافت، قومی زبان، قومی تاریخ کو بیان کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری نہیں ہے۔؟ آیا سوشل ایکٹوسٹ، سماجی شخصیات اور سنجیدہ قلم کاروں کو علاقے کی حساس اور نامرئی طاقت کی سازشوں سے عوام کو آگاہ رکھ کر ان سے مقابلہ کرنے کے راستے کو بیان کرنا اور اس کی نشاندہی کرنا ضروری نہیں ہے۔؟

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترقی یافتہ استعمار کی گلگت بلتستان استعمار کے اس علاقہ کے لئے کے بعد

پڑھیں:

گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔

گلگت بلتستان کا  78  واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے محبت کے جذبات سے لبریز ایک خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا۔یہ نغمہ جس کے بول ہیں "پاکستان کی شان  گلگت بلتستان" گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں پیش کیا گیا جو وطنِ عزیز سے خطے کے عوام کے گہرے اور لازوال رشتے کی شاندار عکاسی کرتا ہے۔نغمے میں ان بہادر جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، گیت کے بول اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالی اسے ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔نغمے میں اس بات کا کی ترویج کی گئی ہے کہ ہمیں ذاتی اختلافات بھلا کر ملک کے روشن مستقبل کیلئے  ایک ہو جانا چاہیے، ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازیکیلئے  ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا۔دریں اثنا گلگت بلتستان کا  78  واں یوم آزادی یکم نومبرکو بھرپوراندز میں منایا گیا  ۔گلگت کے  عوام نے اسی روز 1947 کو ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی،یادگار شہدا پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،مرکزی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری مہمان خصوصی  تھے ۔72 ہزارمربع کلومیٹرپرمحیط گلگت بلتستان نے یکم نومبر1947کو اس وقت آزادی حاصل کی جب27 اکتوبر کومہاراجہ کشمیر نے بھارتی افواج کوکشمیر میں اتارا،31 اکتوبر 1947 کی رات گلگت اسکاٹس نے صوبیدار میجر راجہ بابرخان کی سربراہی میں گلگت میں مہاراجہ کشمیر کے تعینات گورنربریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو حراست میں لیا اور یکم نومبرکوگلگت کو مہاراجہ کشمیر اور بھارتی تسلط سے آزاد کرایا۔گلگت اسکاٹس اورمقامی لوگوں کی جدوجہد سیگلگت بلتستان کووفاق پاکستان کیانتظامی کنٹرول میں دیدیا گیا،جو آج تک وفاق کے زیر انتظام پاکستان کا ایک اہم انتظامی یونٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت سکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا، ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔14 اگست 1948 کو تقریبا ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے ناصرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور درپیش چیلنجز
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان