ترک صدر اردوان2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا، ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گئی۔ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، ترک صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوگی، طیب اردوان 13 فروری کو اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔