وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے،اب پنجاب میں کسی بیٹی کا خواب وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہیں رہے گا- لیپ ٹاپ سکیم کا مقصدِ طالبات کی جدید علوم اورٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے،لیپ ٹاپ سکیم سے ہماری بیٹیاں اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھار سکیں گی،ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز سے خواتین عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ عوام بالخصوص طالبات کے لئے لاہور میں مفت وائی فائی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے،اپنی بیٹیوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد دے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیٹیوں کو

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہاتے ہوئے ،  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی  سفارتی خدمات کو بھی  سراہا۔ وزیر اعلی  کی تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ  سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ سیاسی مشیر زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے۔ سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش-پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر کے اعزاز میں ظہرانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
  • میرے ہوتے ہوئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہونا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • پنجاب کی ترقی اور مریم نواز شریف کے خواب
  • بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر مریم نواز کا اظہار تشکر، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور
  • ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے:مریم نواز
  • بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا
  • آسان کاروبار فنانس و کاروبار کارڈ، وزیرِاعلیٰ پنجاب کی درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے پریشان کیوں ہیں؟