Nai Baat:
2025-09-18@12:37:35 GMT

سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : آج 11 فروری کو دنیا بھر میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا اور مزید خواتین کو اس میدان میں شامل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

یہ دن اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت سائنس میں خواتین کی مکمل رسائی اور شراکت کو یقینی بنانے کے لیے 11 فروری کو مخصوص کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں سائنس کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو سراہنا اور ان کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

اگرچہ خواتین دنیا کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، سائنسی میدان میں ان کی تعداد ابھی بھی کم ہے، اور اس دن کا مقصد خواتین کو اس شعبے میں مزید ترقی کی طرف راغب کرنا ہے۔

پاکستان میں 2015 کی ایک تحقیق کے مطابق، 37 فیصد خواتین میڈیکل سائنس میں کام کر رہی ہیں، 33.

8 فیصد نیچرل سائنسز میں، اور 15.4 فیصد انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ، 11 فیصد خواتین زرعی سائنس میں اور 39.9 فیصد سماجی علوم میں کام کر رہی ہیں۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں خواتین سائنسدانوں کی بڑی تعداد نیچرل سائنسز سے منسلک ہے۔ اقوام متحدہ کا ماننا ہے کہ اگر خواتین اس میدان میں مزید دلچسپی لیں تو یہ فرق جلد ختم ہو سکتا ہے اور 2030 تک خواتین اور مردوں کے درمیان سائنسی شعبے میں فرق ختم ہو جائے گا۔

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: میں خواتین

پڑھیں:

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس مرتبہ بھی نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارا اور پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔

اسی کالج کی دوسری نمایاں طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔  اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان غیر معمولی کامیابیوں نے اس حقیقت کو پھر واضح کر دیا کہ محنت، لگن اور یکسوئی ہمیشہ شاندار نتائج دیتی ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس بار امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 54.12 فیصد رہی۔ لڑکیوں کی کارکردگی حیرت انگیز رہی، جن کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح صرف 39.87 فیصد رہی۔ اس فرق نے تعلیمی میدان میں لڑکیوں کی برتری کو مزید نمایاں کر دیا۔

اس شاندار کامیابی کی خوشی میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی تھے، جنہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کی محنت کو سراہا اور انہیں میڈلز اور انعامات سے نوازا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان سمیت اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے طالبات کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں تعلیمی نتائج میں لڑکیوں کی برتری ایک تسلسل کے ساتھ دیکھنے میں آ رہی ہے، جو معاشرے میں خواتین کی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ان کے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں
  • راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
  • اوزون تہہ کی رفوگری سائنس اور کثیر الفریقی عزم کی کامیابی، گوتیرش
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
  • صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  •  اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے