کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 2024 میں کرپشن میں اضافہ جبکہ ملک میں جمہوریت کی صورتحال میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے جبکہ 180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور100 میں سے 27 ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال میں کرپشن میں میں اضافے کی وجہ پاکستان کے نمبروں میں 2 درجے تنزلی دیکھنے میں آئی۔ 2023 میں پاکستان کا 180 ممالک میں 133واں نمبر تھا جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135واں نمبر پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، سربراہ احتساب کمیشن قاضی انور کا انکشاف
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس کے مطابق 2023 میں پاکستان دنیا کا 48واں کرپٹ ترین ملک تھا۔
ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
دوسری جانب اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہوکر 18 ہوگیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پی ڈی ایم دور میں پاکستان کا 180 مملک میں 140واں نمبر تھا اور پاکستان کرپٹ ممالک میں نیچے سے 41ویں نمبر پر تھا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ڈنمارک کو سب سے کم بدعنوان ممالک میں سرفہرست رکھا ہے جبکہ سب سے کم کرپشن والے ممالک میں فن لینڈ دوسرا اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور ہائیکورٹ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کرپشن پر رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم
بھارت کرپٹ ممالک کی فہرست میں 96 نمبر پر ہے جو پاکستان سے 39 درجے بہتر ہے۔
سب سے کم کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان ،صومالیہ اوروینرویلا سرفہرست ہیں جبکہ ایران، عراق اور روس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق روس کا کرپشن میں 154، افغانستان کا 165 جبکہ 151 نمبر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جمہویت کرپشن کرپشن پرسیپشن انڈیکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میں پاکستان کا ممالک میں کے مطابق
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ رزلٹ میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان میں کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں سبقت حاصل کرلی۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے، اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہو گئے۔ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے، کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے، 124 امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔