سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔
سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
کراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے.
عمان، صومالی لینڈ اور امارات میں بلیک لسٹ 4 پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کر کے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو دیا گیا
پڑھیں:
ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
استنبول (اوصاف نیوز)ترک میڈیا کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔متاثرہ ممالک میں بلغاریہ، ترکی، یونان اور رومانیہ شامل ہیں ۔
زلزلہ کا مرکزا ستنبول سے 45 میل کے فاصلےپر ضلع سلوری کے علاقے کا سمندر بتایا جاتا ہے ۔ گہرائی 10 فٹ ،زلزلہ 2 بج کر 49 منٹ پرآیا
چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان