وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ان بچوں پر فخر ہے پنجاب کے مختلف سکولوں کے بچوں کے پراجیکٹس دیکھے تھوری سی محنت اور وسائل کے ساتھ آپ پوری دنیا فتح کرسکتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ 11سو بچے مختلف سکولوں سے یہاں آئیں ہیں مختلف سٹیم مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 11سو بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے آپ لوگوں کے والدین کی محنت آج رنگ لائی ہیں ,2لاکھ 75ہزار بچوں نے حصہ لیا ہے بچے چھوٹے چھوٹے ہے مگر خواب بہت بڑے ہے اپ کے جو مقاصد ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی میں ان کو حاصل کرنا ہے بطور ماں میرا یہ وعدہ ہے میں اپ کی بہتری کے لیے اسی طرح کام کرتی رہو گی، میرے جتنے بھی وسائل ہے ان کو اپ پر خرچ کیا جائے گا ،جن سکولوں میں فرنیچر اور باقی چیزوں کی ضرورت ان کو پورا کیا جائے گا ،آئی ٹی لیب جو شہباز شریف نے بنائی تھی ان کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج آپ نے مریم نواز سے وعدہ کرنا کی کبھی بھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا کوئی یہ کہیں کہ میٹرو بس کو آگ لگا دو تو کیا کہوں گے انہیں؟ ،دوسرے بچوں کو ترغیب دینا گالی دو جلاو گھیراؤ کرو۔مریم نواز نے کہا کہ 4سال حکومت کی کوئی کام نہیں کیا ،سکالرشپ کیوں نہ دی، ذاتی حملے کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے ،کے پی کے کے بچے ہمیں کہتے ہے کہ ہمیں لیپ ٹاپ دیے جائیں ،آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے رہی ہو مگر کوئی تھا جو پیٹرول بم دے رہا تھا ،اپنے بچے باہر بیٹھے یہاں بچوں کا غلط ترغیب سیکھائی گئی۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘