کراچی ، لاہور سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، متعدد منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی (اے بی این نیوز) کراچی سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ جبکہ لاہور سے بھی کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں
کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری 662 بھی اڑان نہ بھر سکیں
سی ایس ایس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔