عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کیااقدامات کریں گے؟ سوال پر چیف جسٹس پاکستان نے کیا کہا؟جانیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال بانی پی ٹی آئی کے خط کو آئینی کمیٹی کو بھیجنے کیلئے کن وجوہات کو مدنظر رکھا گیا؟عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کیااقدامات کریں گے؟کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں،میں نے کہامجھے ججز لانے دیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اسلام آباد میں چیف جسٹس کی دوڑ میں ابھی بھی شامل ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا نام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔
آئی ایم ایف وفد نے ملاقات میں کیاکہا؟چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو بتا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان نے نے کہا ا ہستہ
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔