جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔
ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیا گیا۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد گریڈ 21 میں
پڑھیں:
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے وکلا وفد کی ملاقات، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کا حل عدالت عالیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے،بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے چیمبر میں مختلف وکلا بارز نمائندوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
ملاقات کرنے والوں میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر شامل تھے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ صوبے کے عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے۔