قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکا ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
افغانستان (نیوز ڈیسک)افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک بینک کے باہر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں ، دیگر اسپتالوں میں بھی کچھ زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
کوئٹہ:بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، تاہم تاحال قتل کی وجوہات یا ملزمان کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔سکیورٹی فورسز نے ایم 8 کے اطراف میں گشت بڑھا دیا ہے۔