وزیراعظم شہباز شریف سے امارات کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

دبئی (سب نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور عرب امارات کے صدر نے دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔

ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو ہوئی جبکہ عالمی تبدیلیوں کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کی قابل عمل حکمت عملی پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار ایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق ”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امارات کے صدر تبادلہ خیال شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا

ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدرِ مملکت سے سعودی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال