پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے وسائل مختص کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی، 2019ء کے بعد تعلیمی بجٹ کم ہو کر 1.
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ترقی کے لیے تعلیم ناگزیر وسائل میں اضافہ اور گورننس بہتر بنانا ہو گی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے جبکہ بھارت 30 فیصد، بنگلا دیش 35 فیصد اور چین 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں احسن اقبال
پڑھیں:
پنجاب شرح تعلیم میں سرفہرست ، کے پی سب سے پیچھے
اسلام آباد: اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں شرح تعلیم 66فیصد،سندھ میں 57 فیصد،بلوچستان میں 52فیصد،خیبرپختونخوا میں 51 فیصد رہی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا، جہاں تحریک انصاف تیسری مرتبہ برسر اقتدار ہے وہاں شرح تعلیم دیگرصوبوں کے نسبت کم رہی۔سوشل میڈیااس حوالے سے ایک صارف نے لکھاکہ پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت کی حکومت سب سے پیچھے ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورمیں ایجوکیشن کا بجٹ لیپس ہواتھا۔
Post Views: 2