عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایک جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایک موقع پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر اجازت دیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت پر قرار داد لاسکتے ہیں۔
انہوں نےپی ٹی آئی سینیٹر کو مخاطب کرکے بھی کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم ٹرمپ کے بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر کے اس جملے پر قائمہ کمیٹی اجلاس میں قہقہے لگ گئے، سینیٹر علی ظفر خود بھی عرفان صدیقی کے جملے پر ہنس دیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی جملے پر
پڑھیں:
پنجاب میں لائیو اسٹاک آمدن پر زرعی ٹیکس ختم، ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے یہ بل پہلے ہی کابینہ سے منظور ہوچکا ہے اور اب اسے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا بل کے تحت لائیو اسٹاک سے حاصل آمدنی پر زرعی ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اس ترمیم کا مقصد کسانوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف فراہم کرنا ہے بل کی منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر ہو جائے گا تاہم دیگر زرعی شعبوں پر ٹیکس اور جرمانے برقرار رہیں گے ترمیمی بل میں زرعی انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) اور سیکشن 4-A کی شق (h) کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ مویشیوں سے حاصل آمدن کو زرعی آمدن سے الگ کیا جا سکے قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام اراکین نے مجوزہ ترامیم پر اتفاق کیا