لاہور:

کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق  اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔ 

پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

 دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

علامتی تصویر

پشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں: شکیل خان
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • بھارت؛ خاکروب کا مندر میں زیادتی کی شکار متعدد طالبات کو خاموشی سے دفنانے کا اعتراف