اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملکی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوگیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمرایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ، لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر شریک ہوئے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، سینیٹرکامران مرتضیٰ اور اسلم غوری بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
صاحبزادہ حامد رضا ، شاہد خاقان عباسی ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور علامہ ناصرعباس نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: سربراہ جے ڈی سی ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان شدید زخمی

شارع پاکستان انچولی کے قریب جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمن آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان انچولی کے قریب تیز رفتار سیاہ ریوو رجسٹریشن نمبرایل ایچ 0110 نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری اور موقع  سے فرار ہوگئی۔

حادثے کے باعث  ریوو  کی نمبر پلیٹ گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے اٹھالیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے شارع فیصل پر واقعے نجی اسپتال اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی نوجوانوں کی شناخت عبدالاحد ولد محمد حنیف اور حنیف ولد ابراہیم کے ناموں سے کی گئی، زخمی نوجوانوں کی عمریں 18 سے19 سال کے درمیان ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان عبدالاحد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں کزن اورعزیز آباد محمدی کالونی کے رہائشی ہیں۔

ایس ایچ اوسمن آباد رانا اجمل نے بتایا کہ جس ریوو ڈالے نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری وہ ڈالا جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

حادثے کے وقت ریوڈالا سید ظفرعباس کا ڈرائیور چلا رہا تھا، حادثے کے بعد دونوں زخمی نوجوانوں کو شارع فیصل پرایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

نجی اسپتال میں سید ظفرعباس بھی پہنچے اور دونوں زخمی نوجوانوں کواسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کرادیا، نجی اسپتال میں شدید زخمی نوجوان وینٹیلیٹر پر ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس جائے حادثہ پر پہنچی تھی، حادثے کے بعد ریوو ڈالے اورڈرائیورکوغائب کرا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس زخمی نوجوانوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیےاسپتال گئی تھی، زخمی نوجوانوں کی حالت ایسی نہیں تھی کہ ان کے بیانات قلمبند کیے جاتے۔

زخمی نوجوانوں کے اہلخانہ نے پہلے علاج مکمل ہونے اور بعد میں کارروائی کرانے کا کہا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس  کے پاس سید ظفرعباس کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور ڈرائیورکا نام اور نوجوانوں کی موٹر سائیکل موجود ہے۔

پولیس زخمی نوجوانوں کے بیانات قلبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرے گی، انھوں نے کہا کہ حادثے سے متعلق مزید معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سربراہ جے ڈی سی ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان شدید زخمی
  • حکومت کا مفت اورمعیاری تعلیم کی فراہمی کیلیے اقدامات قابل تحسین ہے
  • ترکیہ ، اپوزیشن جماعتوں کیخلاف کریک ڈائون ، مزید 3میئر گرفتار
  • پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار
  • ترک صدر کی مخالف جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن؛ مزید 3 میئرز گرفتار
  • القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ غزہ معاہدے میں رکاوٹ؟ امریکی اخبار کا انکشاف
  • دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ غسل کی تقریب
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا 8 جولائی کو کراچی میں جموں کشمیر بنیان مرصوص ریلی نکالنے کا اعلان
  • لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کیوجہ سے دہلی جرائم کا مرکز بن گیا، دیویندر یادو
  • وادی کشمیر میں 8ویں محرم کا روایتی جلوس برآمد، کثیر تعداد میں عزادار شریک