کراچی: چشمہ گوٹھ سمندری دلدل سے خاتون کی 5 روز پرانی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ دربار کے قریب سمندری دلدل سے خاتون کی 5 روز پرانی لاش ملی ہے۔
لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے خاتون کی لاش نکال کر تھانے منتقل کی گئی جس کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 60 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جو کہ گزشتہ 5 روز سے لاپتہ بتائی جاتی ہے جبکہ لاش سمندر کے قریب دلدل سے ملی تھی تاہم ابراہیم حیدری پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔