جاروگر آبشار کی تازہ ترین جادوگری، سیاح دنگ رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سوات میں واقع جاروگو آبشار کو پاکستان کی سب سے بڑی آبشار کا درجہ حاصل ہے جو تحصیل مٹہ بازار سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
جاروگو آبشار تک پہنچنے کے لیے 5 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے جہاں 400 فٹ کی بلندی سے پانی گرتا ہے اور ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر آبشار پر ٹھنڈک کا احساس، دلکش نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
اس وقت سوات میں شدید سردی ہونے کی وجہ سے جاروگو آبشار کا پانی منجمد ہو کر سفید بادلوں کی مانند نظر آتا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیے: درّہ جامبل، جنگلات اور آبشاروں کا حسین امتزاج
آج صبح کے حسین مناظر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ہر کوئی ان غیر معمولی مناظر کا نظارہ کرنے کے لیے جاروگو آبشار کا رخ کرنے لگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاروگر آبشار جاروگر کی جادوگری سوات مٹہ سوات منجمد آبشار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاروگر ا بشار جاروگر کی جادوگری سوات
پڑھیں:
گندھارا تہذیب کا دوسرا بڑا عجائب گھر سوات میں
وادی سوات میں واقع تاریخی عجائب گھر گندھارا تہذیب کا دوسرا بڑا میوزیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے ٹو بیس کیمپ کا تاریخی ٹینٹ میوزیم کا حصہ بن گیا
اس عجائب گھر میں صدیوں پرانی بدھ مت تہذیب کے نواردات موجود ہیں۔
مزید پڑھیے: بلوچستان کا پہلا تاریخی پولیس میوزیم کوئٹہ میں قائم
پتھر پر بدھا کے پاؤں کا نشان پیروکاروں کے نزدیک بیحد مقدس مانا جاتا ہے جبکہ یہاں پر تاریخی گھنٹی بھی لگائی گئی ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اس کو وزٹ کرنے آتے ہیں۔ دیکھیے یہ دلچسپ و معلوماتی ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوات سوات کا میوزیم عجائب گھر گندھارا تہذیب گندھارا تہذیب کا دوسرا بڑا میوزیم