کابینہ نے سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
قیصر کھوکھر: پنجاب کابینہ نے سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی ، جو محکمہ بلدیات کے ماتحت کام کرے گی۔
ایل ڈی اے کا لینڈ یوز پلان بنانے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب یہ اختیار نئی اتھارٹی کو دیا گیا ہے۔ اتھارٹی ماسٹر پلان تیار کرے گی اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کو کنٹرول کرے گی۔ علاوہ ازیں، اتھارٹی کمرشلائزیشن کو بھی کنٹرول کرے گی۔
اتھارٹی کا ہیڈ ڈی جی ہوگا اور یہ وزیر اعلیٰ کے ماتحت کام کرے گی۔ اتھارٹی پنجاب بھر میں کام کرے گی اور ایل ڈی اے کی طرز پر عمل کرے گی اور لینڈ یوز اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی منظوری دے گی۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کرے گی
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔