تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرمتعدد پروازیں منسوخ ، شیڈول متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اقصیٰ شاہد: پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ 2 تاخیر کاشکار ہوگئیں۔
کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کر دی گئی ۔کراچی سے لاہور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی ۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 دو گھنٹے تاخیر کے بعد3 بجے، کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503سات گھنٹے تاخیر کے بعد دو بجے روانہ ہوگی۔
ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات بتائی جا رہی ہے، جس کی بنا پر متعلقہ ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگر متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔