چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے میچل اسٹارک بھی دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دستبرادر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، مچل اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسٹیو اسمتھ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔
جیک فریزر میکگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور سپینسر جانسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں۔
جارج بیلی کے مطابق ان کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کرکٹ آسٹریلیا مچل اسٹارک
پڑھیں:
ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔
ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔